بے اولادی ختم کرنے والی غذائیں
Top Best Foods That Can Help You Get Pregnant
پھلیاں اور لوبیا
سبزیوں میں رنگ برنگی پھلیاں اور لوبیا کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ ان میں فولیٹ، فائبر اور پروٹین کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔
ہارورڈ اسکول ہو بپلک ہیلتھ نے 17500 خواتین نرسوں کا جائزہ لیا جو ماں نہیں بن پارہی تھیں۔ ان میں سے جو خواتین جانوروں سے پروٹین حاصل کررہی تھیں ان میں بانجھ پن کا خطرہ 39 فیصد تھا جب کہ پودوں مثلاً لوبیا وغیرہ سے پروٹین لینے والی خواتین میں حمل ٹھہرنے کی مشکلات کی شرح کم تھی۔
لوبیا اور پھلیوں میں موجود فولاد دورانِ حمل خون کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔