خود اعتمادی میں اضافہ کیسے ہو سکتا ہے؟
خود اعتمادی کا بڑا خزانہ تو انسان کو بچپن سے لڑکپن تک والدین اساتذہ ملنے والوں سے اور مختلف تجربات و مشاہدات سے حاصل ہوتا ہے۔
اب عملی زندگی کے آغاز میں خود اعتمادی حاصل کرنے کے لئے سب سے ضروری ہے کہ آپ خود کو اچھی طرح پرکھیں کہ آپ کیا کچھ ہیں اور کیا کچھ حاصل کرنے کے قابل ہیں۔
کسی بھی کام میں مہارت کے بعد جب اس کے اندازے اکثر درست ثابت ہونے لگ جائیں تو انسان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
اندازے ؟
جب بھی ہم کسی کام کو کرنے کا سوچتے ہیں مشورہ کرتے ہیں منصوبہ بناتے ہیں تو یہ کسی ضرورت کے تحت اپنی یا کسی کی مہارت پر مبنی ہوتا ہے اور یہ سبھی اندازے یا تخمینے ہوتے ہیں آنے والے وقت کے متعلق ہیں۔ یہ موجود ممکنہ احتمال اور امکان پر مبنی ہوتے ہیں اور آنے والے وقت کا صحیح علم تو اللہ تعالی کے سوا کسی کے پاس بھی نہیں ہوتا۔
کون سوچ سکتا تھا کہ ہر آدمی کے استعمال میں آنے والی چیز پیٹرول کی قیمت صفر بھی ہو سکتی ہے۔