ہفتہ، 20 اپریل، 2024

جماع کے بعد کمزوری کا مسئلہ | The problem of weakness after intercourse

جماع کے بعد کمزوری کا مسئلہ کیوں؟



یہ مسئلہ جگر کی کمزوری یا سستی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

جگر کی کمزوری کی وجہ سے صاف خون پیدا نہیں ہوتا۔ غصہ اور چڑ چڑا پن بھی زیادہ رہتا ہے،نیند کا دن کے وقت بہت غلبہ رہتا ہے۔ اس مسئلے کے شکار لوگوں کے لئے ایک نسخہ پیش خدمت ہے جس کے استعمال سے انشاءاللہ بہت جلد فائدہ ہوگا۔ 

آملہ خشک بغیر بیج 125 گرام =

اجوائن دیسی 50 گرام =

نوشادر 50 گرام =

کلونچی 50 گرام =

تخم کاسنی 50 گرام =

خشک ادرک 50 گرام =

تمام اجزاءکواچھی طرح صاف کرکے نہایت باریک پیس لیں اور باہم ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ بوتل کا ڈھکن سختی سے بند ہوتا کہ دوا پر موسمی اثرات کم سے کم ہوں۔

 ہاتھ پاﺅں کی جلن، گردہ اور جگر کی کمزوری دور کرنے میں یہ نسخہ اپنی مثال آپ ہے۔

نوٹ: حاملہ اور چھوٹے بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین نسخہ اجوائن کے بغیر استعمال کریں۔ 

دوا خریدتے وقت کسی حکیم سے مشورہ کرلیں کہ یہ آپ کے لئے بہتر ہے یا نہیں۔

نصیر اقبال: 


کوئی تبصرے نہیں: