اتوار، 2 فروری، 2020

Coronavirus and Islam

Corona Virus and Islam

یہ وقت تنقید و تنقیص کر نے کا تو نہیں ھے مگر۔۔۔


اسلامی احکامات کا مذاق اُڑانے والے اور زبردستی مسلم عورتوں کا نقاب اُتار نے والے اب نقاب کر نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
اسلام دینِ فطرت ہے اور جب بھی انسان نے فظرت سے معاشرتی طور پر بغاوت کی ہے تو قدرت نے انسانوں کو راہِ راست پر لانے کے لیے چھوٹے یا بڑے عذاب نازل کیے ہیں اور انسان اپنی تمام علمی ترقی کے باوجود قدرت کے سامنے ہاتھ باندھنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔
مگر افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس دور کا پڑھا لکھا انسان اس بات سے غافل ہو چکا ہے کہ کوئی خالق و مالک بھی ہے اس دنیا کا اور وہ انسانوں کو سدھار نے کے لیے عذاب بھی بھیجتا ہے۔ کبھی بھوک افلاس کی شکل میں عذاب آتے ہیں اور کبھی طوفان و زلزلے آتے ہیں، کبھی انسان جنگ کے عذاب میں نا چاہتے ہوئے پھنس جاتے ہیں اور کبھی وبائی بیماری کا عذاب انسان کو لاچار کر دیتا ہے۔
اس دور کا انسان شیطان کے دھوکے کا اتنا شکار ہو چکا ہے کہ چاہے کسی بھی بڑے سے بڑے عذاب کا شکار ہوتا رہے کبھی بھی یہ نہیں سوچتا کہ کہیں یہ عذاب اللہ تعالی کی نافرمانی کا نتیجہ تو نہیں ہے ؟ بلکہ ہر عذاب کی سائینسی وجوہات کو تلاش کرتا رہتا ہے اور وقفے وقفے سے نئے سے نئے عذاب میں مبتلا ہوتا رہتا ہے۔
اللہ تعالی ہمیں ایمان والی زندگی اورایمان والی موت نصیب کرے۔
اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو اپنے عزیزوں دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کرکے صدقہ جاریہ میں حصہ دار بنیں۔
اللہ تعالی ہم سب مسلمانوں کا حامی و ناصر ہو۔ 

#CoronaVirus

کوئی تبصرے نہیں: