بدھ، 16 اگست، 2017

India Army Knocked Out of International Military Drill

Indian Army Fail

روس میں جاری 19 ملکی جنگی مشقوں میں شرمندگی 
کا سامنا کرنا۔باقی تفصیل دیکھیں ویڈیو میں۔





India Knocked Out of International Military Drill After Russian-Made T-90 Tanks Developed Technical Snag
The Indian Army had sent two Russian-made T-90 tanks for the wargames being held in Alabino Ranges of Russia, instead of the indigenous Arjun tanks, which was widely expected to be used.

بین الاقوامی مقابلے میں شریک بھارتی ٹینک ناکارہ ہوگئے

ماسکو: بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب بین الاقوامی مقابلے میں شریک بھارتی فوج کے 2 ٹینک ناکارہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں انٹرنیشنل ٹینک بیاتھلون میں بھارت سمیت 19 ممالک کے ٹینکس شریک ہیں جو اپنی مہارت دکھارہے ہیں تاہم مقابلے میں شرکت کے لیے آنے والے بھارت کے دونوں ہی ٹینک مکینیکل خرابیوں کا شکار ہوگئے جس کے بعد بھارت کی ٹیم کو ایونٹ سے باہر نکال دیا گیا۔بھارت نے ایونٹ میں شرکت کے لیے دو روسی ساختہ ٹی 90 ٹینک بھیجے تھے تاکہ اگر ایک ٹینک میں کوئی خرابی آئے تو دوسرا اس کی جگہ تیار ہو تاہم اس کے دونوں ہی ٹینک خراب ہوگئے۔ روس، بیلاروس ، قزاقستان اور چین کی ٹیمیں اب اس ایونٹ کے فائنل میں داخل ہوگئیں ہیں۔ روس اور قزاقستان ٹی 72 بی تھری ٹینکس، بیلاروس ٹی 72 ٹینک، اور چین مقامی ساختہ ٹائپ 96 بی ٹینک کے ساتھ مقابلے میں شریک ہے۔


کوئی تبصرے نہیں: