#Free-Download #Software #Health_TIPS #LIFE_Tips #Fitness #Hikmat #Tib-e-Unani #Tib-e-islami #Nature #Online_Earning #Best_Videos #Poetry
جمعہ، 10 اپریل، 2020
بدھ، 8 اپریل، 2020
shab e barat quotes
Shab e Barat ki ibadat Ahadith Ki Roshni men
شبِ برائت
جن روایات کی روشنی میں *15 شعبان کو دن میں لوگ روزہ رکهتے اور رات کو مخصوص عبادتیں کرتے ہیں* ان سے درج ذيل باتیں معلوم ہوتی ہیں:
* دن کو روزه رکهنا*
* اللہ تعالیٰ کا آسمان دنیا پر نزول فرمانا*
* سب کی بخشش سوائے مشرک اور بغض رکهنے والے کے*
کسی حدیث سے کوئی مسئلہ ثابت کرنے سے پہلے یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ وه *حدیث صحیح ہے یا نہيں*، کیونکہ *عمارت کهڑی کرنے سے پہلے بنیاد ڈالنا ضروری ہے*
ان روايات كے *باطل ہونے كا حكم اكثر اہل علم نے لگايا ہے*، مثلًا: *ابنِ جوزى* رحمہ اللہ نے *الموضوعات* میں، *ابنِ قيم* رحمہ اللہ نے *المنار المنيف* میں، اور *ابنِ تیمیہ* رحمہ اللہ نے *مجموع الفتاوىٰ* ميں ان کا باطل ہونا نقل كيا ہے
* سمجھ نہيں آتا کہ لوگ اس رات کی عبادت کو ثابت کرنے کیلئے *ضعیف و موضوع روایات کا سہارا لیتے ہیں جبکہ سال کے دوسرے ایام میں یہی فضائل صحیح احاديث سے ثابت ہیں مگر ان کا اہتمام نہيں کرتے، جیسا کہ:
* روزہ رکهنا: سوموار اور جمعرات کا روزہ، ایامِ بیض کے صیام، اور شعبان میں کثرت سے روزہ ركھنا مستحب ہے۔ جہلاء ان کا اہتمام کرنے کی بجائے *15 شعبان کا ایک روزہ رکهنے کیلئے ضعیف و موضوع روایات کا سہارا لیتے ہیں اللہ تعالیٰ کا آسمانِ دنيا پر نزول فرمانا
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہمارا رب تبارک و تعالیٰ ہر رات آسمانِ دنیا کی طرفنزول فرماتا ہے، اس وقت جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے اور فرماتا ہے کون ہے جو مجھ سے دعا کرے کہ میں قبول کروں، جو مجھ سے مانگے کہ میں اسے دوں، جو مجھ سے بخشش طلب کرے کہ میں اس کی بخشش کروں
صحيح بخارى: 6321
پهر ہم روزانہ اس وقت بیدار ہو کراللہ کے بلاوے پر لبیک کیوں نہیں کہتے اوردعاؤں کا اہتمام کیوں نہيں کرتے
مشرک اور کینہ رکهنے والے کے سوا اللہ سب کو معاف کر دیتا ہے، اللہ کا یہ انعام و اکرام بهی ہر ہفتے ہوتا ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سوموار اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور ہر اس بندے کی مغفرت کر دی جاتی ہے کہ جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو سوائے اس آدمی کے جو اپنے بھائی کے ساتھ کینہ رکھتا ہو اور کہا جاتا ہے کہ ان دونوں کی طرف دیکھتے رہو یہاں تک کہ وہ صلح کر لیں (آخری جملہ تین بار فرمایا)
* صحيح مسلم: 6544*
ان صحیح احاديث کی روشنی میں ہمیں *روزانہ اللہ کی مغفرت پانے کیلئے کوشاں* رہنا چاہیے، نہ کہ شعبان کے مہینے کا انتظار کریں
معلوم ہوا کہ خصوصًا 15 شعبان کے دن روزہ رکھنا اور اس کی رات کو قیام و عبادت کیلئے خاص کرنا ۔بدعت ہے۔ اللہ ہمیں اس سے محفوظ فرمائے۔
لہٰذا جو شخص آج سے قبل اس دن کو *صوم کیلئے خاص کر کے روزہ رکھ چکا* اور اسی طرح اس کی *رات کو خاص کر کے عبادت کر چکا*، ضرور *اللہ سے مغفرت طلب کرتے ہوئے توبہ کرے اور آئندہ ایسی خرافات سے باز رہے*، یقینًا اللہ ۔ہی توفیق دینے والا اور معاف فرمانے والا ہے۔
والله تعالیٰ اعلم باالثواب
منگل، 7 اپریل، 2020
Corona Update Pakistan 07/04/2020
پاکستان میں مزید 577 افراد کورونا کا شکار٫ مریضوں کی تعداد 3864 ہوگئی
کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئی اور 28 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3864 ہوگئی ہے۔
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے نتیجے میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3864 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی اور 28 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ متاثرہ 429 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں 1918، سندھ میں 932، خیبر پختونخوا میں 500، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 211، اسلام آباد میں 83جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 18 مریض ہیں۔
کورونا کے 35 ہزار 875 ٹیسٹ
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3088 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 39 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
بدھ، 25 مارچ، 2020
منگل، 24 مارچ، 2020
Picasa Free Download Latest Version
Picasa Organize and view all your pictures easily
Picasa is a software developed by Google Inc. whose function is to allow the user view and organize the pictures in PC/Laptop etc.
Picasa searches for all the images in your HD and show them in the eye-catching and intuitive interface. Without any doubt, the presentation is one of the high points of this applications.
It includes some advanced features really easy to use. Picasa allows you to burn your pictures in a CD and it creates slideshows on fullscreen.
You can configure the printing options as you desire and allows you to extract the photos from your digital camera. Now, and thanks to Picasa you will have the album you desired and you will be able to see your photos anytime you want.
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)