Most Taxpayers Country is a Pakistan ?
تقریبا ہرپاکستانی ٹیکس دیتا ھے
ماچس سے لیکر کار تک ہر چیز کی خریداری پر ٹیکس دینا پڑتا ھے
مگر حکومت کہتی ھے کہ دنیا بھر میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں۔۔۔
زرا سوچیٸے ۔۔
انگلینڈ کا ٹیکس کا نظام
انگلینڈ میں ٹیکس ھر شخص کی سالانہ آمدن کے مطابق ہوتا ہے-
سب سے پہلے گورنمنٹ ہر سال یہ چیک کرتی ھے کہ ایک شخص کو ایک سادہ زندگی گزارنے کیلیے ایک سال میں کتنی آمدن چاہیے-
اس سال 2019 کیلیے وہ آمدن 12000 پونڈ ہے -
اب جو شخص ایک سال میں 12000 پونڈ سے زیادہ کماے گا اس کے اوپر ٹیکس کا نظام حرکت میں آے گا-
لیکن گورنمنٹ چند بنیادی سہولیات ہر شخص کو دیتی ھے جو فری ھیں-
1 میڈیکل *
2 تعلیم *
3 سکول میں بچوں کا کھانا*
4 بچوں کا سفر*
اب ایک اور بات بہت اہم ہے جس شخص کی فیملی ھے گورنمنٹ اس کو اور انکم سپورٹ دیتی ہے. یعنی
گھر کا کرایہ اگر وہ کریدار ھے
اس کے بچوں کیلیے پیسے
اب جو شخص 12000 پونڈ سے زیادہ کمائے گا اس کے اوپر 2 ٹیکس لاگو ھوتے ھیں
1 نیشنل انشورنس 13%*
2 انکم ٹیکس 14%*
اب چند چیزیں آپکو حیران کر دیں گی-
1ا*نگلینڈ میں دودھ پاکستان سے سستہ
2 گھی پاکستان سے سستہ*
3 بجلی اور گیس پاکستان سے سستی*
4 اکثر پھل پاکستان سے سستے*
5 کپڑے پاکستان سے سستے (برانڈد نھیں)
کیا کیا لکھوں
سب سے بڑی بات کسی میں جرت نھیں کہ آپکو گن پونٹ پر لوٹ سکے*
پولیس میں جرت نھیں کہ آپکو بلا وجہ روک سکے اگر روک لیا تو آپکو وجہ بتائے گا اور آپ کے پاس اسکو کورٹ میں لے جانے کا حق بھی ھوگا-
ہاں ایک اور اھم بات
کوئ آرمی پرسن کسی گورنمنٹ کے ادارے میں نھیں ھوگا اور نا ھی کوئی پبلک سروس ادرے میں ملے گا-
بھائی ھم کو تو آج تک یہی نھیں بتایا گیا کہ ہمارے بنیادی حقوق کیا ھیں-
نا کسی آرمی ڈکٹیٹر نے بتاۓ اور نا کسی سیاسی جماعت نے.
ھم اور ھمارے معصوم بچوں کا یہی ماضی تھا. یہی حال ھے. اور یہی مستقبل ھو گا.
کاش کسی کو تو درد ھوتا اس پاکستان اور اس کے عوام کا.
یہ جو آپ نے امیدیں لگائیں ھوی ھیں سب کی سب حقیقت سے بہت دور ھیں۔