اتوار، 10 مارچ، 2019

Fat Cutter Drink For Weight Loss

What To Drink To Lose Weight Overnight ?

Best Weight Loss Drink Make Easy


High-Protein Chia Seeds Drink


پروٹین سے بھرپور مشروب موٹاپے کا توڑ

یہ سادہ اور سستا مشروب بہت تیزی سے چربی کو قدرتی سے کم کرتا ہے۔
اگر آپ جسمانی وزن اور توند سے نجات چاہتے ہیں تو کچن میں موجود 3 چیزوں سے بننے والا مزیدار مشروب اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یقیناً توند سے نجات آسان نہیں مگر یہ مشروب بہت تیزی سے چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے۔

یقیناً یہ کام راتوں رات تو نہیں ہوسکتا، اس کے لیے اپنی غذا پر نظر رکھنے کے ساتھ ورزش کی بھی ضرورت ہوتی ہے مگر چند غذائی عادات طویل المعیاد بنیادوں پر موٹاپے کو دور رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

اگر آپ توند سے نجات چاہتے ہیں تو اس کے لیے پروٹین کی اہمیت جاننا ضروری ہوتا ہے۔

پروٹین ایسا جز ہے جو پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے میں مدد دیتا ہے جس سے بے وقت منہ چلانے کی خواہش پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

پروٹین سے بھرپور مشروب روزانہ پینا توند کی چربی گھلانے کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اس کے لیے اجزا لگ بھگ ہر کچن میں ہی موجود ہوتے ہیں۔

مشروب کے اجزا یہ ہیں:
تخ ملنگا
لیموں
شہد

: مشروب بنا نے کا طریقہ

تخ ملنگا/تخم بلنگوکے فوائد بتانے کی ضرورت نہیں جو نظام ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور اچھا نظام ہاضمہ موٹاپے سے نجات کے لیے موثر ہتھیار ثابت ہوتا ہے، اسی طرح اس میں موجود فائبر آنتوں کے افعال بہتر کرتا ہے جبکہ بلڈشوگر لیول کو بھی مستحکم کرتا ہے۔

اس مشروب کو بنانے کے لیے آدھا چائے کا چمچ تخ ملنگا، ایک یا ڈیڑھ کپ پانی، ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس لیں۔

سب سے پہلے ایک برتن میں پانی ڈالیں اور پھر اس میں تخ ملنگا کا اضافہ کرکے اسے 30 سے 45 منٹ کے لیے ایک طرف رکھ دیں، جس دوران تخ ملنگا کے بیج جیل جیسےلیسدار ہوجائیں گے۔

اس کے بعد شہد اور لیموں کے رس کا اضافہ کرکے ان اجزا کو اچھی طرح مکس کریں اور پھر اس میں تھوڑا سا پانی مزید ڈال لیں اور پھر اس کو پی لیں۔

نوٹ: اس مشروب کے اپنے تو کوئی نقصان دہ اثرات نہیں ہیں البتہ اگر آپ کو عام موٹاپا کے علاوہ بھی کوئی جسمانی عارضہ ہے تو قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کرلیں۔

اگر آپ دوسروں کے ساتھ بھی یہ مضمون شیئر کریں گے تو یہ آپ کی طرف سے
 صدقہ جاریہ ہو گا۔

  • weight loss drinks
  • easy weight loss drinks
  • healthy weight loss drinks
  • natural weight loss drinks
  • home remedies for weight loss
  • drinks that burn fat
  • drinks that boost metabolism
  • drinks that suppress appetite
  • drinks that detoxify the body
  • drinks that hydrate the body
  • drinks that are good for digestion
  • drinks that are good for overall health

کوئی تبصرے نہیں: